🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کدو اور گوشت ملا کر پکانا ایک بہترین اور مفید کھانا ہے، آپ نے ساتھیوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کدو اور گوشت ملا کر پکانا ایک بہترین اور مفید کھانا ہے،
آپ نے ساتھیوں کے ساتھ ایثار کرتے ہوئے کدو کو کھانا پسند کیا،
تاکہ دوسرے ساتھی گوشت کھا سکیں،
ظاہر ہے ایسی صورت میں دوسروں کے سامنے سے کم تر چیز اٹھانا اور بہترین چیز چھوڑنا ایک پسندیدہ عمل ہے،
لیکن دوسروں کے سامنے بہترین اٹھانا اور کم تر ان کے لیے چھوڑنا یہ پسندیدہ نہیں ہے،
اس لیے متنوع کھانوں یا پھلوں کی صورت میں،
تنوع کے لیے یا دوسروں کے لیے بہتر چھوڑنے کی خاطر ان کے آگے سے اٹھایا جا سکتا ہے،
لیکن دوسروں کے آگے سے پسندیدہ اور بہتر چیز اٹھانا کو پسندیدہ قرار نہیں دیا جا سکتا،
اس سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے یہ سمجھا کہ آپ کو کدو بہت پسند ہے،
اس لیے وہ کدو کو پسند کرنے لگے،
بہرحال آپ کی پسندیدہ چیز کو آپ سے محبت و عقیدت کی خاطر پسند کرنا پسندیدہ عمل ہے،
وگرنہ مختلف طبائع کی بنا پر اپنی اپنی پسند میں اختلاف ہو سکتا ہے اور فقہی و قانونی طور پر انسان اس کا پابند نہیں ہے کہ اس کی پسند،
آپ کی پسند ہو،
یہ محض آپ سے محبت اور عقیدت کی خاطر کر لینا پسندیدہ عمل بن جائے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5325