شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے صحابہ کرام کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے صحابہ کرام کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت اور آپ کی تعظیم و توقیر کا اظہار ہوتا ہے کہ حضرت ابو ایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھانے میں آپ کی انگلیوں والی جگہ سے کھاتے اور آپ کا پس خوردہ کھاتے،
آپ کی پسند اور ناپسند کا لحاظ رکھتے اور آپ کے اوپر والی منزل میں رہنا گوارا نہیں کیا،
حالانکہ آپ کے لیے اور آپ کے پاس آنے والوں کے لیے آپ کا نچلی منزل میں رہنا سہولت اور آسانی کا باعث تھا،
لیکن آپ نے اپنے میزبان کے جذبات کا لحاظ رکھا اور اوپر کی منزل پر منتقل ہو گئے،
لیکن ہمارے ہاں ادب و احترام کو ایک تکلف خیال کیا جاتا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بدبودار چیز سے اس لیے بھی پرہیز کرتے تھے کہ آپ کے پاس فرشتہ نے آنا ہوتا تھا اور معلوم ہوتا ہے،
لہسن کو اچھی طرح پکایا نہیں گیا تھا،
اس لیے اس کی بو باقی رہ گئی تھی،
اب اس سے سمجھا جا سکتا ہے۔
حقہ اور سگریٹ پی کر مسجد میں آنا اور بدبودار منہ سے اللہ تعالیٰ سے مناجات کرنا کتنا ناپسندیدہ کام ہے اور منہ میں نسوار رکھ کر نماز پڑھنا کس قدر بری حرکت ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5358