🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انصاری صحابی کے پاس اپنے اور اپنے بچوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انصاری صحابی کے پاس اپنے اور اپنے بچوں کے لیے بقدر گزارہ کھانا موجود تھا،
لیکن اتنا نہ تھا کہ سب اس سے سیر ہو سکتے،
اس لیے انہوں نے مہمان کے لیے ایثار کرتے ہوئے ایک تدبیر اور حیلہ سوچا کہ پتہ نہیں،
وہ کب کا بھوکا ہے اور اسے کتنا کھانا درکار ہو،
اس لیے اگر بچ گیا تو بچوں کو کھلا دیں گے،
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بچے شدید بھوک میں مبتلا نہ تھے،
وگرنہ ان کو بہلا کر سلانا ممکن نہ ہوتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5360