🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) الجرعة: گھونٹ۔ (2) وغلت في بطني: میرے پیٹ میں اس نے جگہ بنالی۔ (3)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الجرعة:
گھونٹ۔
(2)
وغلت في بطني:
میرے پیٹ میں اس نے جگہ بنالی۔
(3)
حافلة:
وہ دودھ جمع کرچکی تھی،
حافلة کی جمع حفل ہے،
سب نے دودھ جمع کرلیا تھا،
سب کے تھنوں میں دودھ بھر گیا تھا۔
رغوة:
دودھ کے اوپر اٹھنے والی جھاگ،
احدي سواء تك:
تیری کرتوتوں میں سے ایک کرتوت ہے،
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں صحابہ کرام کے فقر و فاقہ کا اظہار ہو رہا ہے کہ ان میں سے (جن کو وہ ملے)
کسی کے پاس اتنی سکت نہ تھی کہ وہ تین آدمیوں کی مہمان نوازی کر سکتا،
مجبور ہو کر وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ بھی دودھ کے سوا انہیں کچھ پیش نہ کر سکے اور وہ آپ کے ساتھ دودھ پر ہی گزارہ کرتے رہے تھے،
حتی کہ شیطان نے حضرت مقداد کے دل میں عجیب سوچ پیدا کی اور انہیں سے ایک حرکت سرزد کروا کر انہیں پشیمان کرنا شروع کر دیا،
جس کے نتیجہ میں اللہ کی رحمت کا ظہور ہوا اور بکریوں کے تھنوں میں دوبارہ دودھ جمع ہو گیا،
تاکہ شرمسار ہونے والا آپ کا معجزہ بھی دیکھ لے اور آپ دودھ سے محروم بھی نہ رہیں اور حضرت مقداد،
آپ کی دعا کے مستحق ٹھہرے،
جس سے وہ خوف اور غم و حزن سے نکل کر خوشی سے سرشار ہو گئے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5362