شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مہمانوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے احترام میں کھانا کھانے سے انکار کیا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مہمانوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے احترام میں کھانا کھانے سے انکار کیا تھا کہ وہ آ جائیں تو ان کے ساتھ مل کر کھانا کھائیں گے،
لیکن ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے عذر کی بنا پر ضیافت کا کام بیٹے کے سپرد کر گئے اور اسے تاکید فرما گئے تھے کہ مہمانوں کی خدمت میں کوتاہی نہ کرنا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بیٹے نے انہیں اس سے آگاہ بھی کر دیا تھا،
اس لیے انہیں کھانا کھا لینا چاہیے تھا،
گھر والوں کو پریشان نہیں کرنا چاہیے تھا،
اس لیے ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ناراضگی کا اظہار کیا،
لیکن پھر ضیافت کا حق ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی قسم توڑ دی اور شریعت کا یہی تقاضا ہے کہ اگر قسم توڑنا بہتر ہو تو اس کو توڑ کر کفارہ ادا کرنا چاہیے،
کفارہ سے ڈر کر قسم پر اصرار نہیں کرنا چاہیے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شریعت کے ضابطہ کے مطابق قسم توڑ دی اور ظاہر کفارہ بھی دیا ہو گا،
جس کا آپ کے بیٹے،
یا راوی کو علم نہیں ہو سکا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5366