🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: يجر جر: غٹا غٹ، مسلسل آواز کے ساتھ۔ فوائد ومسائل: سونے چاندی کے برتنوں کا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
يجر جر:
غٹا غٹ،
مسلسل آواز کے ساتھ۔
فوائد ومسائل:
سونے چاندی کے برتنوں کا استعمال،
کھانے پینے کے لیے ہو یا کسی اور صورت کے لیے مثلا سرمہ دانی یا سلائی بنانا،
ان میں تیل ڈالنا،
جمہور کے نزدیک حرام ہے،
کیونکہ اس میں اسراف و تبذیر ہے اور انسان کے فخر و غرور اور خود پسندی کے جذبات ابھرتے ہیں،
نادار اور محتاج لوگوں کی دل شکنی ہوتی ہے اور کافروں کے ساتھ مشابہت پائی جاتی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5385