🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
287۔ اردو حاشیہ : سنن ابی داود حدیث [286، 287] بھی سنداًً ضعیف ہیں۔ علامہ شوکانی السیل الجرار (ج...
287۔ اردو حاشیہ:
سنن ابی داود حدیث [286، 287] بھی سنداًً ضعیف ہیں۔ علامہ شوکانی السیل الجرار (ج: 1، ص: 149) میں کہتے ہیں: استحاضہ کے لیے غسل کے مسئلہ میں کئی احادیث آئی ہیں اور ا کثر سنن ابی داؤد میں ہیں، مگر حفاظ محدثین کی ایک جماعت نے انہیں بصراحت ناقابل حجت قرار دیا ہے۔ اگر بربنائے قاعدہ ”احادیث بعض بعض کے لیے تقویت کا باعث ہوتی ہیں۔“ انہیں صحیح بھی تسلیم کیا جائے تو صحیحین وغیرہ میں وارد صحیح ترین اور قوی ترین احادیث کا مقابلے میں ان کو پیش نہیں کیا جا سکتا۔ صحیحین کی روایات میں حیض کے ختم ہونے پر صرف ایک غسل کا حکم دیا ہے اور ضروری ہے کہ اس قسم کے پر مشقت حکم کے لیے ایسی دلیل ہو جو چمکتے سورج کی مانند رو شن ہو، کجا یہ کہ ضعیف اور ناقابل حجت روایات سے ثابت کرنے کی کوشش کی جائے۔“ (مترجم عرض کرتا ہے کہ استحباب و فضیلت میں تو شبہ نہیں ہے جیسے کہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے عمل سے ثابت ہے۔ مزید اگلے باب کی احادیث ملاحظہ ہوں۔)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 287