شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) حلة: جوڑا، تہبند اور چادر جب ایک ہی کپڑے کے ہوں۔ (2) سيراء: ریشمی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
حلة:
جوڑا،
تہبند اور چادر جب ایک ہی کپڑے کے ہوں۔
(2)
سيراء:
ریشمی دھاریوں والا،
اہل تحقیق اور ماہر عربی دان حلة سيراء کو مرکب اضافی پڑھتے ہیں،
اگرچہ امام قرطبی اور امام خطابی اس کو مرکب توصیغی حلة سيراء قرار دیتے ہیں۔
(3)
لا خلاق له:
اس کا کوئی حصہ نہیں ہے،
یعنی آخرت کو جسے یہ نصیب ہوگا،
کفر کی وجہ سے یا مسلمان ہونے کی صورت میں دنیا میں ہمیشہ پہننے کی وجہ سے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جمعہ کے دن اچھے اور عمدہ کپڑے زیب تن کرنا چاہیے اور وفود کے سامنے خوش پوشی کا اظہار ہو سکتا ہے،
نیز مسلمان اپنے کافر عزیز و اقارب کو تحفہ تحائف دے سکتا ہے اور ان سے حسن سلوک کر سکتا ہے اور مردوں کو ریشمی لباس تحفہ میں دیا جا سکتا ہے،
کیونکہ وہ اسے اپنی عورتوں کو پہنا سکتے ہیں،
یا بیچ سکتے ہیں،
کافر اگرچہ شوافع کے نزدیک احکام شرعیہ کے مکلف ہیں،
لیکن وہ اس کی پابندی نہیں کرتے،
اور اپنے آپ کو آزاد تصور کرتے ہیں اور احناف کے نزدیک،
احکام شرعیہ کے مخاطب نہیں ہیں،
لیکن ایک مسلمان غلط کاموں میں ان کا تعاون نہیں کر سکتا،
اس لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ تحفہ خود پہننے کے لیے نہیں دیا تھا،
بلکہ اس لیے دیا تھا کہ وہ اپنی عورتوں میں سے کسی کو دے دے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5401