🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) العلم في الثوب: کپڑے کے نقش ونگار، بیل بوٹے۔ (2) ارجوان: انتہائی سرخ رنگ،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
العلم في الثوب:
کپڑے کے نقش ونگار،
بیل بوٹے۔
(2)
ارجوان:
انتہائی سرخ رنگ،
اگر گدانے سرخ ریشم کا تو جائز نہیں ہے،
ریشم کےعلاوہ سرخ گدا جائز ہے۔
(3)
كيف بمن يصوم الابد:
یہ بات وہ کیسے کہہ سکتا ہے،
جو ممنوعہ ایام کے علاوہ ہمیشہ روزہ رکھتا ہے۔
(4)
خفت ان يكون العلم منه:
مجھے یہ اندیشہ ہے کہ ریشمی نقش ونگار ریشم کے حکم میں نہ ہوں۔
(5)
طيالسة:
طيلسان کی جمع ہے،
بادشاہوں اور سرداروں کا مخصوص لباس۔
(6)
كسروانيه:
کسریٰ ایران کی طرف منسوب ہے۔
(7)
لبنة:
گریبان کا نقش۔
(8)
فروج الجبة:
جبہ کا دامن۔
(9)
خرجان:
اگلا اورپچھلا چاق۔
المكفوف:
سلا ہوا،
گریبان،
آستین اور دامن پر ریشمی بیل بوٹے،
بشرطیکہ چار انگلی سے زائد نہ ہوں،
جائز ہیں۔
فوائد ومسائل:
حضرت اسماء رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ دکھایا،
تاکہ یہ معلوم ہو سکے،
ریشم کے نقش و نگار ریشم کے حکم میں نہیں ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5409