🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس وقت کا واقعہ ہے، ابھی آپ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس وقت کا واقعہ ہے،
ابھی آپ کو ریشم پہننے سے منع نہیں کیا گیا تھا،
جب آپ نے ریشمی قبا پہن لی تو فوراً جبرائیل نے آ کر اس سے منع کر دیا اور آپ نے تعمیل حکم کرتے ہوئے،
اس وقت اسے اتار ڈالا،
جس سے معلوم ہوا،
جبرائیل قرآن کے علاوہ بھی احکام و ہدایات لے کر آپ کے پاس آتے تھے،
چونکہ ریشم کا استعمال صرف مردوں کے لیے منع ہے،
اس لیے آپ نے،
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کے بیچنے کا حکم دیا اور اس سے یہ بھی معلوم ہوا،
اگر کسی کے فعل کے بارے میں کوئی خلجان ہو تو وہ متعلقہ آدمی کے سامنے پیش کر کے اسے حل کروا لینا چاہیے،
خواہ مخواہ دل میں اس کے بارے میں بدظنی پیدا نہیں کرنی چاہیے۔
اور یہ اور واقعہ ہے ”مشرک“ کو دینے کا واقعہ اس سے الگ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5419