🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
288۔ اردو حاشیہ : ’’غسل کرو اور نماز پڑھو“ کا مطلب ہے، ایام حیض کے ختم ہونے کے بعد...
288۔ اردو حاشیہ:
”غسل کرو اور نماز پڑھو“ کا مطلب ہے، ایام حیض کے ختم ہونے کے بعد غسل کرو اور نماز پڑھنا شروع کر دو۔ اس سے مقصود ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم دینا تھا، نہ اس سے اس کا اثبات ہی ہوتا ہے۔ اس سے اگر کسی نے ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم سمجھا ہے، تو یہ اس کا اپنا فہم ہے، علاوہ ازیں کسی بھی صحیح حدیث میں ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 288