🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، عورتوں کے لیے کپڑوں کو زرد کنبا رنگ دینا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
عورتوں کے لیے کپڑوں کو زرد کنبا رنگ دینا جائز ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”تیری ماں نے اسے پہننے کا حکم دیا ہے،
لیکن مردوں کے لیے جائز نہیں ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سختی سے روکتے ہوئے،
ان کو جلانے کا حکم دیا،
لیکن بقول امام نووی صحابہ و تابعین کی اکثریت نے اس کو جائز قرار دیا ہے،
جس سے معلوم ہوتا ہے،
زرد رنگ گہرا اور شوخ ہو جس سے عورتوں سے مشابہت پیدا ہوتی ہو تو جائز نہیں،
اگر ہلکا پیلا رنگ ہو تو جائز ہے،
کیونکہ بعض روایات سے زرد رنگ کا کپڑا پہننا جائز معلوم ہوتا ہے،
اس صورت میں جائز نہیں جب کافروں سے مشابہت پیدا ہوتی ہو،
یا جب بعد میں رنگا گیا ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5436