شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: خيلاء: خود پسندی، انسان کا اپنے آپ کو کچھ سمجھنا اور اپنی کسی موہوم خوبی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
خيلاء:
خود پسندی،
انسان کا اپنے آپ کو کچھ سمجھنا اور اپنی کسی موہوم خوبی پر اترانا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹخنوں سے نیچے تہبند شلوار،
پاجامہ،
قمیص وغیرہ لٹکانا جبکہ تکبر،
گھمنڈ اور خود پسندی کے لیے ہو،
حرام ہے،
لیکن اگر بلا تکبر و غرور لٹکاتا ہے،
تو وہ اسلامی آداب کے منافی ہے،
اس لیے بعض روایات میں اس کو بلا قید ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے،
جیسا کہ بخاری شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”تہبند کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہو گا،
وہ جہنم میں ہو گا۔
“ تکبر یا خود پسندی ایک مخفی امر ہے اور چادر لٹکانا اس کا فتنہ اور محل ہے،
اس لیے چادر لٹکانا،
تکبر اور خود پسندی کے قائم مقام ہو گا،
جیسا کہ سفر کی علت مشقت ہے،
لیکن یہ ایک پوشیدہ چیز ہے،
اس لیے سفر کو بلا قید قصر اور افطار کا سبب قرار دیا جاتا ہے،
اس لیے اگر کوئی جان بوجھ کر چادر لٹکاتا ہے اور کہتا ہے،
میں تکبر کے لیے ایسے نہیں کرتا تو اس کی بات قابل قبول نہیں ہو گی،
ہاں اگر غیر شعوری طور پر اتفاقا ایسے ہو جائے تو اس پر کوئی گرفت نہیں ہے،
اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے،
”إياك وَجَر الإزار،
فإن جَر الإزار من المخيلة“ ”چادر گھسیٹنے سے بچو،
کیونکہ چادر گھسیٹنا خود پسندی کی بات ہے۔
“

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5453