🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے صحابہ کرام کا جذبہ امتثال فرماں برداری ثابت ہوتا ہے اور اگرچہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے صحابہ کرام کا جذبہ امتثال فرماں برداری ثابت ہوتا ہے اور اگرچہ آپ کا مقصد مبالغہ کے ساتھ اس کو پہننے سے روکنا تھا،
اس سے فائدہ اٹھانے سے روکنا نہیں تھا،
لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھینکی ہوئی چیز سے،
اس نے فائدہ اٹھانا بھی گوارا نہ کیا اور یہی چیز ان کی کامیابی اور کامرانی کا راز ہے،
جس سے آج ہم محروم ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5472