🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ چاندی کی انگوٹھی مہر لگانے کے لیے بنوانا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ چاندی کی انگوٹھی مہر لگانے کے لیے بنوانا درست ہے اور بقول حافظ ابن حجر محض زینت و زیبائش کے لیے پہننا خلاف اولیٰ ہے اور جمہور علماء مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی جائز قرار دیتے،
اور بعض کے نزدیک حاکم کے لیے جائز ہے،
کیونکہ اسے مہر لگانے کی ضرورت ہوتی ہے،
دوسروں کے لیے ناپسندیدہ ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی جب تک حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس رہی،
ان کے خلاف فتنہ و فساد برپا نہیں ہوا،
جب اپنے غلام حضرت معیقب کو پکڑاتے یا ان سے لیتے وقت اریس نامی کنویں میں گر گئی جو مسجد قباء کے قریب ایک باغ میں تھا اور اب ایک بڑی سڑک کی زد میں آ کر ختم ہو چکا ہے تو ان کے خلاف شورش برپا ہو گئی،
جس کے نتیجہ میں وہ شہید ہو گئے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5476