🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جوتا پہننا عزت و شرف کا باعث ہے، کیونکہ پاؤں کے لیے آرام دہ حفاظت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جوتا پہننا عزت و شرف کا باعث ہے،
کیونکہ پاؤں کے لیے آرام دہ حفاظت کا باعث ہے،
چونکہ آپ ہر شرف و عزت والا کام دائیں طرف سے شروع کرتے تھے،
اس لیے آپ نے جوتوں کے لیے بھی یہی حکم دیا اور اتارنا عزت و شرف نہیں،
اس لیے بایاں پہلے اتارا جائے گا،
چونکہ جوتا پہننا عزت و شرف اور پاؤں کی حفاظت و زینت کا باعث ہے،
اس لیے دونوں جوتے پہنے جائیں گے،
یا دونوں اتارے جائیں گے،
تاکہ دونوں پیروں میں مساوات اور برابری قائم رہے،
اگر ایک جوتا پہنے گا تو دوسرا پاؤں غیر محفوظ اور زینت سے محروم ہو گا اور اس کی حفاظت کے لیے خصوصی اہتمام کرنا پڑے گا،
نیز انسان کی چال ڈھال،
میں بھی توازن قائم نہیں رہے گا اور انسان کو لوگ عجیب نظروں سے دیکھیں گے،
کیونکہ وہ بے ڈھنگی چال چلے گا اور اونچ نیچ کی بنا پر گرنے کا بھی خطرہ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5495