شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) الصماء: اہل لغت کے نزدیک اس کا معنی گونگی بکل ہے، جس میں ہاتھ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الصماء:
اہل لغت کے نزدیک اس کا معنی گونگی بکل ہے،
جس میں ہاتھ بند ہو جاتے ہیں اور انہیں باہر نکلنے کی گنجائش نہیں رہتی،
اس طرح انسان ضرورت کے وقت اپنا تحفظ یا دفاع نہیں کرسکتا اور فقہاء کے نزدیک اس کا معنی یہ ہے کہ انسان اپنا جسم ایک کپڑے سے ڈھانپ لے،
پھر اس کو آگے سے یا پیچھے سے اٹھا کر سر پر رکھ لے یا چادر کو ایک طرف سے اٹھا کر کندھے پر رکھ لے جس سے شرم گاہ کھل جائے تو یہ شرم گاہ کے کھلنے کی بنا پر ممنوع ہے۔
(2)
إحتباء:
انسان اپنی سرین کے بل بیٹھ کر،
اپنی پنڈلیاں کھڑی کرلے اور انہیں ایک کپڑے سے گھیر لے،
یعنی گھٹنوں کے گرد کپڑے یا ہاتھوں کا حلقہ باندھ لیں،
اس سے اگر شرم گاہ کھل جائے تو ناجائز ہے،
اگر شرم گاہ ننگی نہ ہو جبکہ انسان شلوار،
قمیص پہن کر ایسا کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5499