🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: زعفران لگانے سے آپﷺ نے کیوں منع فرمایا ہے، اس میں اختلاف ہے، بعض لوگوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
زعفران لگانے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیوں منع فرمایا ہے،
اس میں اختلاف ہے،
بعض لوگوں کے نزدیک رنگ اور خوشبو ہونے کی بنا پر منع فرمایا ہے،
کیونکہ رنگ دار خوشبو عورتوں کے لیے ہے،
اس لیے اگر اس سے خوشبو زائل کر دی جائے تو اس کا لگانا،
یا کپڑا رنگنا مردوں کے لیے بھی جائز ہے،
بعض نے پیلا رنگ ہونے کی بنا پر منع کیا ہے،
امام شافعی اور احناف کے نزدیک زعفران سے کپڑے رنگنا جائز نہیں ہے لیکن امام مالک اور بعض دوسرے علماء کے نزدیک یہ ممانعت محرم (احرام باندھنے والا)
کے ساتھ خاص ہے،
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بخاری شریف میں روایت ہے کہ میں زرد رنگ میں کپڑے اس لیے رنگتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زرد رنگ میں رنگے ہوئے کپڑے پہنے دیکھا ہے،
مسلم شریف میں بھی یہ روایت باب الحج میں گزر چکی ہے اور زعفران کا رنگ بھی زرد ہے،
لیکن اگر خوشبو ممانعت کا سبب ہو تو پھر یہ حدیث زعفران کے جواز کی دلیل نہیں بن سکتی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5507