🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت ابو قحافہ عثمان بن عامر تیمی رضی اللہ عنہ، ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت ابو قحافہ عثمان بن عامر تیمی رضی اللہ عنہ،
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والد گرامی ہیں،
جو فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے اور ثغام ایک بوٹی ہے،
جس کے پھول انتہائی سفید ہوتے ہیں،
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر بال بالکل سفید ہو گئے ہوں تو ان کو رنگنا بہتر ہے اور جن حدیثوں میں ممانعت آئی ہے،
وہ اس صورت میں ہے،
جب بال مکمل طور پر سفید نہ ہوں،
یا ان کو سیاہ رنگ کیا جائے،
کیونکہ سیاہ رنگ سے رنگنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صراحتا منع فرمایا ہے اور بعض صحابہ و تابعین سے جو سیاہ رنگ کا استعمال منقول ہے،
وہ مہندی کے ساتھ ملا کر ہے،
یا جنگ کی حالت میں ہے اور اصل چیز سنت ہے،
اس کے مقابلہ میں کسی کا فعل حجت نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5509