شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، روزمرہ کی عادات، لباس اور وضع میں کافروں کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
روزمرہ کی عادات،
لباس اور وضع میں کافروں کی تقلید نہیں کرنی چاہیے،
بلکہ ان کی مخالفت کرنی چاہیے اور یہ اس وقت ہے،
جب وہ ان کا شعار،
نشان یا علامت ہو،
اگر شعار اور علامت نہ رہے تو پھر مخالفت بھی نہ رہے گی اور بقول امام نووی،
قاضی عیاض نے اس سلسلہ میں صحابہ کرام کے دو موقف نقل کیے ہیں،
ایک گروہ کے نزدیک رنگ نہ کرنا افضل ہے،
دوسرے کے نزدیک سفید بالوں کو رنگنا افضل ہے،
اگرچہ رنگ کے بارے میں اختلاف ہے اور امام طبرانی نے لکھا ہے،
سفید بالوں کی رنگت کی تبدیلی اور عدم تبدیلی دونوں صحیح روایات سے ثابت ہیں،
تغیر و تبدیلی کا حکم ان کے لیے ہے،
جن کے بال ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کی طرح بالکل سفید ہو چکے ہوں اور ممانعت ان کے لیے ہے،
جن کے بال سیاہ و سفید ملے جلے ہوں اور امرونہی یہاں بالاتفاق وجوب کے لیے نہیں ہے،
اس لیے سلف صحابہ و تابعین نے ایک دوسرے پر اعتراض نہیں کیا،
اس لیے یہاں حدیثوں کو ناسخ یا منسوخ بنانے کی ضرورت نہیں ہے اور بقول امام نووی صحیح یہی ہے،
سفید بالوں کو مردوں اور عورتوں کے لیے زرد رنگ سے رنگنا بہتر ہے اور سیاہ رنگ سے بدلنا ممنوع ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5510