🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: رقم: کا اصل معنی تحریر وکتابت ہوتا ہے، اس لیے اس سے مراد نقش اور...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
رقم:
کا اصل معنی تحریر وکتابت ہوتا ہے،
اس لیے اس سے مراد نقش اور بیل بوٹے ہیں۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ان لوگوں نے استدلال کیا ہے،
جو کہتے ہیں،
وہ تصویر جس کا سایہ نہ ہو یعنی جسم نہ ہو،
وہ جائز ہے،
لیکن جمہور کے نزدیک اس کا معنی غیر جاندار اشیاء کا نقش ہے،
یعنی پھول،
کلیاں،
درخت وغیرہ کا نقش،
کیونکہ رقم کا معنی بقول ابن منظور خُطَط من الوشي بیل بوٹوں کے نقوش اور بقول امام راغب،
الخط الغليظ،
موٹی دھاری یا موٹا نقش اور بقول ابن اثیر،
الرقم،
النقش و اصله الكتابة،
نقش و نگار اور اس کا اصل معنی لکھنا یا تحریر ہے،
اس لیے اس کا معنی تصویر کرنا درست نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5517