شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جاہلیت کے دور میں لوگ حیوانات خاص کر اونٹ کی گردن میں تانت کا ہار...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جاہلیت کے دور میں لوگ حیوانات خاص کر اونٹ کی گردن میں تانت کا ہار ڈالتے تھے اور سمجھتے تھے،
اس میں نظر بد سے بچانے کا خاصہ ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کاٹنے کا حکم دیا کہ اس کا نظر بد سے بچانے میں کوئی دخل نہیں،
بعض حضرات کا خیال ہے،
یہ حیوان کے لیے تکلیف کا باعث ہے،
اس سے چرنے اور سانس لینے میں دقت پیدا ہوتی ہے،
کسی درخت میں پھنس کر گھٹنے کا بھی اندیشہ ہے اور بعض کا خیال ہے،
اس میں گھنٹی باندھتے تھے،
اگر ہار کھلا ہو،
کسی قسم کا اندیشہ نہ ہو،
محض زیب و زینت کے لیے ہو تو بقول امام نووی جائز ہے اور بقول علامہ عینی اگر یہ تعویذ کے لیے ہو اور اس میں قرآن کی آیت ہو،
یا اللہ کا نام ہو،
جس کا مقصد برکت حاصل کرنا یا اللہ کے اسماء اور اس کے ذکر کی پناہ لینا ہو تو ممنوع نہیں ہے،
اس طرح اگر تکسیر اور اسراف سے بچ کر زینت کے لیے ہو تو پھر بھی ممنوع نہیں۔
(عمدۃ القاری ج 7 ص 43)
مگر ظاہر ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآنی آیات یا اسماء الٰہی کو جانوروں کے گلے میں نہیں ڈالا تو ہمیں بھی اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5549