🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپﷺ نے سد ذریعہ یعنی مفاسد سے تحفظ اور بچاؤ کے لیے راستوں پر بیٹھنے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سد ذریعہ یعنی مفاسد سے تحفظ اور بچاؤ کے لیے راستوں پر بیٹھنے سے صحابہ کرام کو منع فرمایا،
لیکن جب انہوں نے اپنا عذر پیش کیا کہ باہمی گفتگو کے لیے ہمارے پاس کوئی اور جگہ نہیں ہے تو پھر آپ نے راستہ پر بیٹھنے کے آداب بتائے،
جن کی تعداد چودہ ہے،
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ان کو نظم میں بیان کیا ہے۔
افش السلام،
احسن فی الكلام،
وشمت عاطسا،
سلاما رد احسانا فی الحمل عاون،
ومظلوما أعِن واغِث،
لهفان،
اِهدِ سبيلا،
واهد جيرانابالعرف مُر،
وانه عن نكر وكفِ اذی،
وغضِ طرفا،
واكثر ذكر مولانا سلام کو عام کر،
اچھی گفتگو کر،
چھینکنے والے کو دعا دے اور سلام کا بہتر طور پر جواب دے۔
بوجھ اٹھانے میں مدد کر،
مظلوم کا تعاون کر،
محتاج و ضرورت مند کی فریاد رسی کر،
راستہ بتا اور ساتھیوں کو تحفہ دےنیکی کی تلقین کر،
برائی سے روک،
تکلیف دینے سے باز رہ،
نظر نیچی رکھ اور اللہ تعالیٰ کو خوب یاد کر امام نووی،
تکلیف دینے سے باز رہے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں،
غیبت،
بدظنی،
گزرنے والوں میں سے کسی کو حقیر سمجھنا،
راستہ کو تنگ کرنا،
اس میں داخل ہے،
اس طرح اگر بیٹھنے والوں سے گزرنے والے مرعوب ہوتے ہیں،
یا ان سے خوف زدہ ہوں اور اپنے کام کاج کے لیے خوف کی وجہ سے گزر نہ سکتے ہوں،
حالانکہ گزرگاہ یہی ہے تو یہ بھی تکلیف دہ بات ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5563