🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ: بھوکا، سیر ہونے والے کی مشابہت اختیار کرے، جوخوبی موجود...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ:
بھوکا،
سیر ہونے والے کی مشابہت اختیار کرے،
جوخوبی موجود نہیں ہے،
اس سے متصف ہونے کا اظہار کرے،
جھوٹی زیبائش کے لیے،
کنگلا بہت کچھ ہونے کا دعوی کرے،
عورت اپنی سوکن کو جلانے کے لیے جو کچھ خاوند نے نہیں دیا ہے،
اس کے دینے کا اظہار کرے۔
(2)
كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ:
(1)
نیک اور پارسا لوگوں کا لباس پہن کر اپنے زہد اور ورع کا اظہار کرنا۔
(2)
جھوٹ بولنے کو شعار بنانا جس طرح پسندیدہ اخلاق کو ظاھر الثوب کہہ دیا جاتا ہے۔
(3)
جھوٹی گواہی دینے کے لیے بن ٹھن کرجانا،
تاکہ اسے متاثر ہوکر اس کی گواہی قبول کرلی جائے۔
(4)
دوہری آستین بنانا،
اصل مقصد سرتاپا جھوٹا ہونا ہے کہ ایسا آدمی مجسم جھوٹ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5583