🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
301۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ روایت سنداً صحیح ہے، لیکن اس میں صحابہ کے آثار ہی کا بیان...
301۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ روایت سنداً صحیح ہے، لیکن اس میں صحابہ کے آثار ہی کا بیان ہے جب کہ صحیح حدیث سے طہارت حاصل ہونے کے بعد صرف ایک ہی مرتبہ غسل کا اثبات ہوتا ہے، جیسا کہ اس سے قبل صراحت کی جا چکی ہے۔
➋ الفاظ کا معنی و مفہوم واضح ہے کہ ”ظہر کے وقت غسل کرے۔“ یعنی روزانہ۔ مگر ”طہر سے طہر تک“ کا معنی یہ ہے کہ ایام طہر شروع ہونے پر ایک غسل کرے جو واجب ہے۔ اور مرفوع احادیث صحیحہ سے یہی بات ثابت ہے۔ ابوبکر بن عربی نے کہا کہ جب ہر نماز کے لیے غسل انتہائی مشکل ہو تو ہر روز ایک وقت غسل کر لیا کرے جبکہ دن خوب گرم ہو اور اس سے مطلوب مزید نظافت ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 301