🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: عام طور پر لوگ اپنے غلاموں کے یہ چار نام رکھتے تھے، افلح، کامیاب، رَبَاح...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عام طور پر لوگ اپنے غلاموں کے یہ چار نام رکھتے تھے،
افلح،
کامیاب،
رَبَاح،
نفع بخش تجارت،
يسار،
آسان اور سہل،
نافع،
سود مند،
اب اگر کوئی شخص آ کر پوچھے کہ نافع ہے یا رباح ہے اور جواب میں کہا جائے،
میرے پاس یا گھر میں نافع یا یسار نہیں ہے تو یہ ایک قسم کی قبیح اور بری صورت ہے اور بعض لوگ اس سے بدشگونی میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں اور اس نہی کا تعلق ادب اور سلیقہ سے ہے،
اس لیے آپ نے اپنے غلام رباح اور یسار کا نام تبدیل نہیں کیا تھا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے مشہور غلام اور شاگرد کا نام نافع تھا،
جو ایک جلیل القدر محدث ہیں اور امام مالک کے کبار اساتذہ میں سے ہے،
جن کی سند کو ”سونے کی زنجیر“ کا نام دیا جاتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5599