🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: انا متم: میں ولادت کے دن پورے کرچکی تھی، یعنی حمل ٹھہرے نوماہ کا عرصہ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
انا متم:
میں ولادت کے دن پورے کرچکی تھی،
یعنی حمل ٹھہرے نوماہ کا عرصہ گزرچکا تھا۔
فوائد ومسائل:
مدینہ کی طرف ہجرت کے بعد یہ بات پھیل گئی کہ یہودیوں نے مسلمانوں پر جادو کر دیا ہے،
اس لیے ان کے ہاں بچہ پیدا نہیں ہو گا،
اس لیے جب حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو مسلمانوں کے ہاں انتہائی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے یک زبان ہو کر زور سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا،
جس سے مدینہ گونج اٹھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5617