شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، جب کوئی شخص اجازت طلب کرے اور اہل خانہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
جب کوئی شخص اجازت طلب کرے اور اہل خانہ پوچھیں،
تم کون ہو؟ تو جواب میں،
میں ہوں،
نہیں کہنا چاہیے،
کیونکہ آواز نہ پہچاننے کی بنا پر تو سوال ہوا تھا اور میں کہنے سے تو مقصد حاصل نہ ہو سکا،
نیز اس سے تکبر اور کبریائی کی بو آتی ہے کہ مجھے شناخت کروانے کی ضرورت نہیں ہے،
اس لیے ایسے موقع پر اجازت طلب کرنے والے کو اپنی مکمل شناخت کروانی چاہیے،
تاکہ کوئی ابہام نہ رہے اور اس کے ساتھ اس کے شایان شان سلوک کیا جا سکے،
اس لیے حضرت ابو موسیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اجازت طلب کرتے وقت کہا تھا،
یہ عبداللہ بن قیس اجازت طلب کر رہا ہے،
یہ ابو موسیٰ حاضر ہے،
یہ اشعری موجود ہے،
بعض دفعہ محض نام بتانے سے شناخت نہیں ہوتی،
اس لیے یہ لطیفہ پیش آیا تھا کہ امام زمخشری سے کسی نحوی نے اجازت طلب کی تو اس نے پوچھا،
تیرا نام کیا ہے؟ اس نے کہا،
عمر (لیکن اس سے شناخت نہ ہو سکی)
تو زمخشری نے کہا،
واپس لوٹ جاؤ،
اجازت طلب کرنے والے نے کہا،
عمر منصرف نہیں ہے،
زمخشری نے کہا،
اگر اس کو نکرہ بنا دیا جائے تو وہ منصرف ہو جاتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5635