🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) جحر: گول سوراخ۔ (2) مدری: بال سنوارنے کی لوہے کی کنگھی۔ فوائد ومسائل: اس...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
جحر:
گول سوراخ۔
(2)
مدری:
بال سنوارنے کی لوہے کی کنگھی۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ دروازہ پر کھڑے ہو کر اندر جھانکنا جائز نہیں ہے اور یہ اجازت طلب کرنے کی حکمت کے منافی ہے اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کی رو سے ایسے آدمی کی آنکھ پھوڑنا جائز ہے،
لیکن یہ اس صورت میں ہے،
جب اس کے بغیر چارہ نہ ہو اور دیدہ بازی کرنے والا اس کے بغیر باز نہ آتا ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5638