🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: موقع اور محل کی مناسبت سےآپ نے یہ حقوق کہیں کم اور کہیں زیادہ بیان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
موقع اور محل کی مناسبت سےآپ نے یہ حقوق کہیں کم اور کہیں زیادہ بیان فرمائے ہیں اور ایک روایت میں ان پر اور حقوق کا اضافہ ہے،
کمزور کی مدد کرنا،
مظلوم کی فریاد رس ی کرنا،
سلام کو عام کرنا اور قسم دلانے والے کی قسم کو پورا کرنا اور یہ باہمی حقوق ایسے ہیں،
جو مسلمان میں الفت و محبت و ہمدردی اور خیرخواہی کے جذبات کو جلا بخشتے ہیں،
باہمی ربط و تعلق کو مضبوط کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے احترام کا جذبہ ابھارتے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5651