🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: مغيبة: جس کا خاوند گھر میں نہ ہو، سفر پر ہویا گھر سے باہر کام...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مغيبة:
جس کا خاوند گھر میں نہ ہو،
سفر پر ہویا گھر سے باہر کام کاج کے لیے گیا ہو۔
فوائد ومسائل:
حضرت اسماء بنت عمیس،
ایک جلیل القدر صحابیہ ہیں،
جو حضرت جعفر بن ابی طالب کی بیوی تھیں،
جنگ موتہ میں ان کی شہادت کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے شادی کر لی اور ان کی وفات کے بعد حضرت علی سے شادی کر لی،
حضرت ابوبکر نے اپنی غیر حاضری میں بنو ہاشم کے لوگوں کی آمد کو طبعی غیرت و حمیت کی بنا پر پسند نہیں کیا،
اگرچہ قابل اعتراض صورت نہیں دیکھی تھی،
اس لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طبعی غیرت کا لحاظ رکھتے ہوئے فرمایا،
اجنبی عورت کے پاس،
تنہائی میں اتنے افراد جائیں،
جن کے بارے میں شک و شبہ نہ ہو سکتا ہو،
دو تین کی قید کا اصل مقصد یہی ہے،
وگرنہ بنو ہاشم کے لوگ بھی چند تھے،
کیونکہ ان کو نضرف سے تعبیر کیا گیا ہے کہ نضرف کا اطلاق کم از کم تین پر ہوتا ہے،
اس کے باوجود حضرت ابوبکر نے غیرت محسوس کی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5677