🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: علي رسلكما: اپنی چال چلتے رہو، سکون واطمینان سے چلو۔ فوائد ومسائل: اس حدیث سے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
علي رسلكما:
اپنی چال چلتے رہو،
سکون واطمینان سے چلو۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
اعتکاف میں بیٹھنے والے کے پاس اس کی بیوی جا کر گفتگو کر سکتی ہے اور وہ اسے رخصت کرنے کے لیے باہر آ سکتا ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے انتہائی شفیق اور ہمدرد تھے،
ان کو ہر ایسے کام سے آگاہ کرتے تھے،
جو ان کے لیے گناہ کا باعث بن سکتا تھا اور انسان کو شیطان سے بچ کر رہنا چاہیے،
وہ انسان میں خون کی طرح گردش کرتا ہے اور اس کے دل میں شکوک و شبہات پیدا کر کے اسے راہ راست سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے اور انصاریوں نے،
اس بات پر تعجب اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہ کوئی مسلمان آپ کے بارے میں بھی بدگمانی کا شکار ہو سکتا ہے،
سبحان اللہ کہا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5679