شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر انسان سب کی مشترکہ جگہ میں آ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر انسان سب کی مشترکہ جگہ میں آ کر پہلے بیٹھ جاتا ہے تو اس کو وہاں سے اٹھانا اس کے جذبات و احساسات کو ٹھیس پہنچانا ہے،
اس لیے یہ جائز نہیں ہے،
لیکن اگر مفاد عامہ کی کوئی جگہ ایسی ہے جس کے بارے میں معلوم ہے کہ فلاں آدمی اس جگہ عام طور پر بیٹھتا ہے،
مثلا مسجد میں ایک جگہ بیٹھ کر کوئی عالم درس و تدریس کرتا ہے یا وعظ کرتا ہے یا فتویٰ دیتا ہے،
یا ایک جگہ کوئی اپنی ریڑھی لگاتا ہے تو پھر کسی دوسرے کو اس جگہ نہیں بیٹھنا چاہیے،
اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کو وہاں سے اٹھایا جا سکے گا،
صحیح موقف یہی ہے،
اگرچہ احناف کے نزدیک چونکہ یہ جگہ کسی کی ملکیت میں نہیں ہو سکتی،
اس لیے جو بھی پہلے آئے گا،
وہی اس جگہ بیٹھے گا،
عام طور پر پہلے آ کر بیٹھنے والا اگر کسی دن پہلے نہ آئے تو وہ پہلے آنے والے کو اٹھا نہیں سکے گا۔
ظاہر ہے یہ اخلاق اور مروت کے منافی ہے،
اگرچہ قانونی اور اصولی رو سے اس کی گنجائش ہے،
لیکن یہ عرف اور رواج کے منافی ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5683