شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپ نے آنے والے کو دوسرے کو اٹھا کر اس کی جگہ بیٹھنے سے منع...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ نے آنے والے کو دوسرے کو اٹھا کر اس کی جگہ بیٹھنے سے منع فرمایا ہے،
لیکن پہلے بیٹھا ہوا بطیب خاطر کسی عمر رسیدہ،
علم و فضل والے یا کسی اعتبار سے اپنے سے برتر شخصیت کے لیے خود جگہ خالی کرتا ہے تو یہ ایک پسندیدہ عمل ہے اور اجروثواب میں اضافہ کا باعث ہے،
لیکن ابن عمر رضی اللہ عنہ تورع اور احتیاط اختیار کرتے ہوئے،
یہ سمجھ کر کہ شاید یہ اپنی خوشی اور رضامندی سے بطیب خاطر نہ اٹھا،
بلکہ میرے دبدبہ یا میری ہیبت کی وجہ سے اٹھا ہو،
اس جگہ نہیں بیٹھتے تھے،
اگرچہ امام نووی نے یہ وجہ بھی بیان کی ہے کہ صف اول سے اٹھ کر دوسرے کی خاطر پیچھے ہٹنا پسندیدہ نہیں ہے،
کیونکہ عبادات میں دوسروں کو ترجیح دینا ناپسندیدہ ہے،
لیکن مجھے تو اس میں ناپسندیدگی کو کوئی وجہ نظر نہیں،
یہ تو ادب و احترام ہے جو مطلوب ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5686