شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دم جھاڑ جائز ہے اور بقول حافظ ابن...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دم جھاڑ جائز ہے اور بقول حافظ ابن حجر رحمہ اللہ دم جھاڑ کے جواز پر علماء کا اتفاق ہے،
بشرطیکہ مندرجہ ذیل تین باتیں ملحوظ رکھی جائیں۔
(1)
دم،
اللہ کے کلام اور اس کے اسماء و صفات کے ذریعہ ہو،
مقصد یہ ہے،
اس میں شرک اور غیر اللہ سے مدد لینے کا شائبہ نہ ہو۔
(2)
عربی زبان یا ایسی زبان میں کیا جائے،
جس کے معانی اور مطالب معلوم ہوں،
اس میں کوئی ابہام نہ ہو،
تاکہ شرک اور غیراللہ سے مدد طلب کرنے سے محفوظ رہا جا سکے۔
(3)
یہ اعتقاد ہو کہ مؤثر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے،
یہ کلمات بذات خود مؤثر نہیں ہیں،
یعنی شفا اللہ کے ہاتھ میں ہے،
ان کلمات میں نہیں ہے۔
ا ور وہ احادیث جن میں دم جھاڑ کرانے سے منع کیا گیا ہے،
یا ان لوگوں کی تعریف کی گئی ہے،
جو دم نہیں کرواتے،
اس سے مراد وہ دم ہیں،
جو جاہلیت کے دور کے دم تھے اور ان میں شرکیہ کلمات تھے،
یا غیراللہ سے مدد طلب کی گئی تھی،
یا وہ دم جن کے معانی معلوم نہ ہونے کی بنا پر شرکیہ کلمات ہونے کا اندیشہ تھا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5699