🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) تلبينة: آٹے یا میدہ یا چھان بورے اور شہد کے آمیزہ سے تیار کردہ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
تلبينة:
آٹے یا میدہ یا چھان بورے اور شہد کے آمیزہ سے تیار کردہ پتلا حریرہ ہے اور بقول بعض اس میں دودھ ڈالا جاتا ہے،
اس لیے اس کو تلبینہ دودھ رنگ کہتے ہیں۔
(2)
مجمة يامجمة:
پہلی صورت میں جم يجم کا مصدر میمی ہے اور اسم فاعل کے معنی میں ہے اور دوسری صورت میں اجمام سے اسم فاعل کا صیغہ ہے۔
(3)
جم:
اوراجمام کا معنی آرام اور سکون پہنچانا ہے،
یعنی مریض کے دل کو راحت بخشتا ہے اور اس سے غم وحزن دور کرتا ہے۔
فوائد ومسائل:
بیمار کے معدہ میں بعض اخلاط کا غلبہ ہو جاتا ہے،
جس سے رنجیدہ انسان کے اعضاء اور معدہ میں یبوست یعنی خشکی پیدا ہو جاتی ہے،
خاص کو غذا کی قلت کی بنا پر معدہ متاثر ہوتا ہے،
حریرہ سے اس کے لیے رطوبت،
غذا اور تقویت کا باعث بنتا ہے،
کیونکہ اس سے معدہ کی صفائی ہو جاتی ہے،
اس لیے یہ بیمار کے دل کے لیے بھی راحت اور سکون کا باعث بنتا ہے،
اس لیے سنن نسائی کی روایت ہے،
تلبینہ تمہارے پیٹ کو دھو دیتا ہے،
جس طرح تم چہرے سے پانی کے ذریعہ میل کچیل کو دھو ڈالتے ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5769