🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) استطلق بطنه: اس کو اسہال یا دست لگ گئے ہیں۔ (2) صدق الله: اللہ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
استطلق بطنه:
اس کو اسہال یا دست لگ گئے ہیں۔
(2)
صدق الله:
اللہ کا فرمان،
﴿فيه شفا﴾ یہ شفا بخش ہے،
درست ہے،
تیرے بھائی کا پیٹ درست ہو کر رہے گا۔
(3)
كذب بطنه:
اس کا پیٹ جھوٹ کہتا ہے،
یہ علاج اس کے لیے کارگر ہو رہا ہے،
لیکن ابھی تک تمام فاسد مواد خارج نہیں ہوا۔
فوائد ومسائل:
ڈاکٹر خالد غزنوی نے لکھا ہے،
اسہال کا سبب آنتوں میں سوزش ہے،
جو کہ جراثیم یا ان کی زہروں TOXIN یا وائرس سے ہو سکتی ہے،
اگر ایسے مریض کی آنتوں میں حرکات کو فوری طور پر بند کر دیا جائے تو سوزش بدستور رہے گی،
یا زہریں وہیں رہ جائیں گی،
اس لیے علاج کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے آنتوں کو صاف کیا جائے،
پھر جراثیم مارے جائیں،
شہد میں یہ صلاحیت تھی کہ وہ یہ دونوں کام کر سکتا تھا،
(طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس ص 171)
۔
چونکہ اس آدمی کو دست بدہضمی اور آنتوں میں عفونت (بدبو)
کی بنا پر لگے تھے،
اس لیے اس کے لیے اسہال مفید تھے،
اس لیے پہلے بار بار شہد پلا کر اس کے معدہ کو صاف کیا گیا،
جب معدہ گندے مواد سے بالکل صاف ہو گیا تو وہ تندرست ہو گیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5770