🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) رجز: عذاب، رجس، اس حدیث میں ہم معنی الفاظ ہیں ۔ (2) طاعون: بروزن...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
رجز:
عذاب،
رجس،
اس حدیث میں ہم معنی الفاظ ہیں۔
(2)
طاعون:
بروزن فاعول:
ایک عام وباء ہے اور یہ ایک تباہ کن زہریلا مواد ہے،
جو انسانی جسم کے نرم حصوں،
خاص کر بغل،
کہنی،
انگلیوں کے جوڑوں،
کان کے پیچھے،
گھٹنوں کے اندرونی حصہ میں،
پھوڑے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے،
اس سے ورم اور شدید درد اٹھتا ہے،
سوزش پیدا ہو جاتی ہے،
اس کا اردگرد سیاہ ہو جاتا ہے،
جو انتہائی خطرناک ہے،
اس سے کم خطرناک اردگرد کا زرد ہونا ہے اور سب سے کم خطرناک سرخ ہونا ہے،
اس سے دل دھڑکتا ہے،
قے اور غشی طاری ہوجاتی ہے۔
فوائد ومسائل:
طاعون کی وباء پہلی امتوں پر عذاب کی صورت میں مسلط کی گئی،
بنو اسرائیل اپنے گناہوں کی پاداش میں اس سے کئی دفعہ دوچار ہوئے،
جیسا کہ یہود و نصاریٰ کی کتاب ”کتاب مقدس“ کے عہد قدیم کے صحائف سے ثابت ہوتا ہے اور فرعونی بھی اس سے دوچار ہوئے،
آپ نے وبائی زمین میں جانے سے منع فرمایا ہے،
کیونکہ اس طرح ظاہری اسباب و وسائل کا ترک کرنا لازم آتا ہے،
حالانکہ توکل کا معنی اسباب و وسائل کا ترک نہیں ہے،
بلکہ جائز اسباب و وسائل اپنا کر نتائج اللہ کے سپرد کرنا توکل ہے اور وہاں سے بھاگنا،
اسباب و وسائل ہی کو سب کچھ سمجھنا ہے اور یہ توکل کے منافی ہے،
اسباب و وسائل اس وقت نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں،
جب اللہ کی اجازت اور مشیت ہو،
اس لیے اسلام نے اعتدال و توازن کو اختیار کیا ہے،
وبائی زمین سے بھاگ کر یہ سمجھنا میں اس طرح وباء سے بچ جاؤں گا،
تقدیر کا انکار ہے اور وہاں جانا،
اسباب و وسائل کا انکار ہے،
ابو نضر کے الفاظ،
لا يخرجكم الا فرار منه کا مفہوم یہی کہنا ہو گا کہ طاعون سے فرار ہی نکلنے کا سبب نہ ہو،
وگرنہ ظاہری معنی کہ تم قرار اختیار کرتے ہی نکلے،
حدیث کے سیاق و سباق کے منافی ہے،
اس کا معنی تو یہ ہوا،
فرار کے سوا کوئی صورت جائز نہیں ہے،
جبکہ ابو نضر کا مقصد،
فلا تخر فرارا فرارا منه کی توضیح و تشریح ہے،
مقصد یہ ہے راہ فرار اختیار کرنے کے سوا کسی اور غرض اور مقصد کے لیے نکلنا جائز ہے،
مثلا تحصیل علم کے لیے،
تجارت کے لیے،
علاج و معالجہ کے لیے،
اگر محض فرار کے لیے نکلیں گے تو اس طرح دیکھا دیکھی اہل ثروت تو نکل جائیں گے،
پیچھے محتاج و ضرورت مند رہ جائیں گے،
ان کو کون سنبھالے گا،
ان کے کفن دفن کا انتظام کون کرے گا اور ان کے جانے کے بعد اگر اللہ کی مرضی اور مشیت سے دوسری جگہ وباء پھیل گئی تو یہی سمجھا جائے گا کہ ان کے آنے کی وجہ سے یہاں بھی وباء پھیل گئی ہے،
اس طرح بیماری کے متعدی ہونے کا عقیدہ پختہ ہو گا،
جو اسلام کی منشا کے منافی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5772