🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: طيرة سے بدشگونی اور نیک شگون دونوں لیتے ہیں، اس لیے فرمایا، شگون کا اچھا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
طيرة سے بدشگونی اور نیک شگون دونوں لیتے ہیں،
اس لیے فرمایا،
شگون کا اچھا حصہ نیک شگون ہے،
جو انسان اچھا بول سن کر محسوس کرتا ہے،
مثلا کوئی انسان بیمار ہے تو وہ یا سالم،
اے سالم،
سن کر تندرستی اور سلامتی کا شگون لے،
کوئی ضرورت مند ہے،
وہ یا نجیع،
یا واجد،
یا راشد وغیرہ سن کر مقصد پورا ہونے یا ضرورت پوری ہونے کا شگون لے،
کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ حسن ظن ہے اور اس کی رحمت اور خیر کا امیدوار ہونا ہے اور بدشگونی اللہ کی رحمت و خیر سے مایوسی اور ناامیدی ہے،
جو ناپسندیدہ چیز ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5798