🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: عرب میں کہانت کی تین صورتیں تھیں، (1) کسی انسان کا کوئی جن دوست ہوتا،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عرب میں کہانت کی تین صورتیں تھیں،
(1)
کسی انسان کا کوئی جن دوست ہوتا،
جو آسمانی خبریں سن کر آتا اور اپنے انسان دوست کو ان سے آگاہ کرتا،
(2)
جن زمین کے اردگرد،
دور اور نزدیک گھوم پھر کر کچھ باتیں معلوم کرتے اور ان سے اپنے انسانی دوست کو آگاہ کر دیتے،
لیکن وہ ان میں سچ اور جھوٹ کی آمیزش کرتے،
اس لیے ان کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا تھا،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تصدیق سے منع فرما دیا۔
(3)
نجومی،
بعض لوگوں میں اللہ تعالیٰ یہ قوت پیدا کر دیتا ہے،
وہ اپنے تجربات اور کچھ قرآئن سے بعض پیشن گوئیاں کرتے ہیں اور کچھ ظاہری اسباب سے بھی استفادہ کرتے ہیں،
ان کو عراف کا نام دیا جاتا ہے اور ان سب صورتوں کو کہانت کہا جاتا ہے،
لیکن مستقبل کے حالات بتانے میں بھی یہ لوگ جھوٹ زیادہ بولتے ہیں،
اس لیے آپ نے ان کی تصدیق کرنے اور ان باتوں پر عمل پیرا ہونے اور ان کے پاس جانے سے منع فرما دیا۔
آپ نے بدفال کو ایک خیالی اور تصوراتی چیز قرار دے کر اس پر عمل کرنے سے منع فرمایا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5813