🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) ذو الطفتين: طفية: کھجور کے پتوں کو کہتے ہیں، جو لمبے اور باریک ہوتے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
ذو الطفتين:
طفية:
کھجور کے پتوں کو کہتے ہیں،
جو لمبے اور باریک ہوتے ہیں اور یہاں مراد سانپ کی پشت پر دوسفید دھاریاں ہیں۔
(2)
يلتمس البصر:
وہ نظر اور بصارت کو تلاش کرتا ہے اور انسان کی نظر پر نظر ڈال کر،
اس کی نظر زائل کر دیتا ہے اور بعض ناظر نامی سانپ،
انسان کی آنکھوں پر نظر ڈال کر اللہ تعالیٰ کی حکمت ومشیت کے تحت اس کو ہلاک کر دیتے ہیں یا اپنی سمیت اور زہر کے سبب حاملہ کا حمل ساقط کر دیتے ہیں۔
(3)
الابتر:
دم بریدہ یا چھوٹی دم والا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5824