شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، مدینہ منورہ میں کچھ جن مسلمان ہو گئے تھے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
مدینہ منورہ میں کچھ جن مسلمان ہو گئے تھے اور انہوں نے مدینہ کے گھروں میں سکونت اختیار کر لی تھی اور وہ بعض دفعہ سانپ کی شکل میں نظر آتے تھے،
اس لیے صحابہ کرام کو یہ پتہ نہیں چل سکتا تھا کہ یہ جن ہے تو آپ نے انہیں،
گھریلو سانپوں کے مارنے سے منع فرما دیا اور یہ ہدایت فرمائی کہ انہیں کہیں،
دو تین دن کے اندر اندر یہاں سے چلے جاؤ اور ہمارے لیے اذیت و تکلیف کا باعث نہ بنو،
اگر اس کے بعد پھر نظر آئیں تو انہیں قتل کر دو،
اس لیے بعض ائمہ کا خیال ہے،
اس آگاہی اور تنبیہ کا تعلق صرف مدینہ منورہ سے ہے،
لیکن دوسری احادیث میں بلاقید گھریلو سانپوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے،
اس لیے یہ حکم تمام گھریلو سانپوں کا ہے،
وہ کسی علاقہ کے ہوں،
بعض علماء نے اس کا یہ طریقہ نقل کیا ہے کہ میں تمہیں وہ وعدہ یاد دلاتا ہوں جو حضرت سلیمان بن داؤد علیہ السلام نے لیا تھا کہ تم ہمیں تکلیف نہ پہنچاؤ اور ہمارے سامنے نہ آؤ اور امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں،
یہ کہنا ہی کافی ہے کہ میں اللہ اور آخرت کے دن کے توسط سے تم پر تنگی کرتا ہوں،
ہمارے سامنے نہ آنا اور ہمیں تکلیف نہ پہنچانا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5839