🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ نبی حضرت عزیر یا حضرت موسیٰ علیہما السلام تھے، ان کی شریعت کی رو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ نبی حضرت عزیر یا حضرت موسیٰ علیہما السلام تھے،
ان کی شریعت کی رو سے جاندار کو جلانا جائز ہو گا،
اس لیے جلانے پر اعتراض نہیں ہوا،
اعتراض اس پر ہوا کہ کاٹا تو ایک چیونٹی نے تھا،
باقی چیونٹیوں کو کیوں جلایا گیا،
چیونٹی کا گھر سامان کے نیچے ہو گا،
اس لیے بعض چیونٹیاں سامان پر پھر گھوم رہی ہوں گی،
اس لیے اپنے سامان کی حفاظت کی،
اس کو الگ کیا،
پھر ان کا گھر جلایا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5850