🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، کسی جاندار کو باندھ کر کھانے پینے سے محروم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
کسی جاندار کو باندھ کر کھانے پینے سے محروم رکھنا جائز نہیں ہے،
اگر باندھا ہے تو اس کے کھانے پینے کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ وہ بھوکا پیاسا نہ مر جائے۔
امام نووی رحمہ اللہ نے جو مطلقا بلی کو مارنے کی حرمت کا باب باندھا ہے،
وہ اس حدیث سے ثابت نہیں ہوتا۔
اگر وہ موذی ہے تو مار سکتا ہے بشرطیکہ ظلم نہ کرے اور بھوکی پیاسی رکھ کر نہ مارے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5856