🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جاہلیت کے دور میں عربوں کا یہ عقیدہ تھا کہ موت و حیات اور تباہی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جاہلیت کے دور میں عربوں کا یہ عقیدہ تھا کہ موت و حیات اور تباہی و بربادی کا باعث گردش لیل و نہار ہے،
اس لیے جب وہ مصائب و تکالیف،
موت و ناکامی،
تباہی و بربادی،
بیماری اور بڑھاپا وغیرہ سے دوچار ہوتے تو وہ زمانے کو برا بھلا کہتے تھے،
حالانکہ ان مصائب،
حوادث میں زمانے کا کوئی دخل نہیں ہے،
اس طرح یہ برا بھلا کہنا،
درحقیقت ان چیزوں کے خالق کو برا بھلا کہنا ہے،
کیونکہ وہی ان چیزوں کو پیدا کرنے والا ہے،
اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا،
زمانے کو برا بھلا کہنا مجھے برا بھلا کہنا ہے،
کیونکہ یہ کام میں نے کیے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5862