🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: عبيد: عبد کی جمع ہے، بندہ، اماء، امة کی جمع ہے، باندی۔ فوائد ومسائل: حدیث...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
عبيد:
عبد کی جمع ہے،
بندہ،
اماء،
امة کی جمع ہے،
باندی۔
فوائد ومسائل:
حدیث کا مقصد،
انسان کو کبر و نخوت اور تکبر و بڑائی کے غرہ میں مبتلا ہونے سے بچانا ہے اور اس کے اندر،
تواضع،
فروتنی،
عجز و نیاز پیدا کرنا ہے،
اس لیے ایسے الفاظ استعمال کرنے سے روکا گیا ہے،
جو انسان کے اندر احساس تفوق اور برتری پیدا کر سکتے ہیں،
جن کے نتیجہ میں اس کے اندر نخوت اور گھمنڈ یا خود پسندی کا جذبہ اُبھر سکتا ہے،
اس لیے انسان کو خود،
اپنے غلام اور لونڈی کو میرا غلام،
میری لونڈی نہیں کہنا چاہیے،
ہاں خود غلام اور لونڈی یہ کہہ سکتے ہیں،
أنا عبدك،
میں تیرا غلام ہوں،
أنا اَمَتُك،
میں تیری باندی ہوں اور دوسرے کہہ سکتے ہیں،
عَبَدُكَ أَمَتُك،
تیرا غلام،
تیری لونڈی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5874