🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج : [صحيح مسلم 6768] فقہ الحدیث : ➊ کسی آدمی کے بارے میں قطعی فیصلہ نہیں کرنا چاہئیے...
تخریج:
[صحيح مسلم 6768]

فقہ الحدیث:
➊ کسی آدمی کے بارے میں قطعی فیصلہ نہیں کرنا چاہئیے کہ وہ جنتی ہے یا جہنمی؟ الا یہ کہ جو قرآن و حدیث کی رو سے واضح ہو۔
➋ مسلمانوں کے نابالغ فوت شدہ بچوں کے بارے میں علمائے کرام کے درمیان اختلاف ہے۔ راجح یہی ہے کہ یہ بچے اپنے جنتی والدین کے ساتھ جنتی ہیں۔ رہے کفار کے بچے تو راجح قول میں ان کا علم اللہ ہی کے پاس ہے اور کفار کے مردہ بچوں کی نماز جنازہ نہیں
➌ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مومنوں کی اولاد کے بارے میں پوچھا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنے والدین کے ساتھ ہیں۔“ انہوں نے پوچھا: بغیر عمل کے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جانتا ہے جو وہ اعمال کرنے والے تھے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: مشرکین کی اولاد؟ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا: ”وہ اپنے والدین کے ساتھ ہے۔“ انہوں نے پوچھا: بغیر عمل کے؟ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا: ”اللہ جانتا ہے، جو وہ اعمال کرنے والے تھے۔“ [سنن ابي داود: 4712، وسنده صحيح]
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 84