🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ایسے تمام کھیل جن میں ذہنی یا جسمانی ورزش نہیں ہے یا ان میں ورزش...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایسے تمام کھیل جن میں ذہنی یا جسمانی ورزش نہیں ہے یا ان میں ورزش تو ہے،
لیکن ان میں جوا اور قمار پایا جاتا ہے یا وقت کا ضیا ع ہے یا وہ فرائض سے غافل کرتے ہیں اور انسان کے ذہن پر ہر وقت کھیل ہی سوار رہتا ہے اور کسی چیز کا اسے دھیان ہی نہیں رہتا،
یہ سب کھیل ناجائز ہیں،
اگرچہ سب کی حرمت یکساں نہیں،
جتنا حرمت شریعت کو پامال کیا جائے گا،
اتناہی وہ قبیح اور ناپسندیدہ ہوگا،
لیکن اگر وہ کھیل صحت افزاء ہے یا جنگی مہارت میں ممدومعاون ہے اور فرائض کی ادائیگی میں حائل نہیں ہے،
جیسے دوڑ،
گھڑ سواری،
نیزہ بازی،
اسلحہ کی ٹریننگ،
رسہ کشی،
کشتی وغیرہ جبکہ ان میں شرط یا جوا نہ پایا جائے تو یہ کھیل جائز ہوں گے،
لیکن بیٹھ کر کھیلے جانے والے کھیل،
جن میں وقت کا ضیاع کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا،
وہ درست نہیں ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5896