شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: لا يخبر الا من يحب اگر انسان اپنے سے محبت کرنے والے کو خواب بتائے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
لا يخبر الا من يحب اگر انسان اپنے سے محبت کرنے والے کو خواب بتائے گا تو وہ پورے حزم و احتیاط کے ساتھ،
محبت کے تقاضوں کے مطابق،
اچھی تعبیر لگائے گا،
جو انسان کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث بنے گی،
لیکن اگر کسی ایسے شخص کو خواب سنائے گا،
جو اس کو پسند نہیں کرتا تو وہ بلا تامل یا حسد اور بغض کی بنا پر غلط تعبیر لگائے گا،
جو انسان کے لیے غم و حزن یا پریشانی کا باعث بنے گی اور اگر ناگوار خواب کی صورت میں بائیں طرف تین دفعہ تھوکے گا اور اعوذ بالله من شر الشيطان وشرها اللہ پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہوئے پڑھے گا تو وہ خواب اس کے لیے تکلیف کا باعث نہیں بنے گا اور اگر کسی کو بتائے گا اور وہ اس کی ناگوار تعبیر لگا دے گا تو یہ تعبیر اس کے لیے غم و اندوہ کا باعث بنے گی،
نیز بعض دفعہ تعبیر،
پہلے تعبیر لگانے والے کی تعبیر کے مطابق ہوتی ہے،
اس لیے اس کو تعبیر،
کسی نیک اور محبت کرنے والے مُعبر سے لگوانی چاہیے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5903