شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ہجر اور یمامہ، یمن کی طرف دو علاقے ہیں، جہاں کھجوریں بہت ہوتی ہیں، اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ہجر اور یمامہ،
یمن کی طرف دو علاقے ہیں،
جہاں کھجوریں بہت ہوتی ہیں،
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
خواب کی تعبیر میں،
اجتہاد کو دخل ہے،
اس لیے اس میں غلطی کا امکان موجود ہوتا ہے،
انبیاء کا خواب وحی ہوتا ہے،
لیکن اگر وحی میں اس کی پوری تفصیل نہ ہو تو پھر اس میں اجتہاد کی بنا پر غلطی ہو سکتی ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعہ یہ بتایا گیا کہ آپ ایسے علاقہ کی طرف ہجرت کریں گے،
جہاں کھجوریں بہت ہوتی ہیں،
لیکن وحی میں اس علاقہ کی تعیین نہیں کی گئی،
اس لیے آپ نے یہ خیال فرمایا کہ اس سے مراد یمامہ یا ہجر کا علاقہ ہے،
لیکن بعد میں یہ حقیقت کھلی کہ اس سے مراد،
مدینہ ہے،
جس کو لوگ یثرب کہتے تھے اور خواب میں تلوار کا ٹوٹنا اس سے مراد وہ غم و حزن ہے،
جو مسلمانوں کو آپ کے چہرہ مبارک کے زخمی ہونے اور آپ کے چچا حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت سے پہنچا اور بقر کے اندر خود کاٹنے کا مفہوم موجود ہے اور وہ آپ کو ذبح ہوتے دکھائی گئی،
اس لیے اس سے مراد،
اُحد کے شہداء ہوئے اور اس خواب میں واللہ خیر کا جملہ آپ کی اور مسلمانوں کی تسلی و تشفی اور جمعیت خاطر کے لیے تھا کہ مسلمانوں کی شہادت،
خیر و خوبی کا باعث ہو گی اور جنگ اُحد کے فورا بعد مسلمانوں کا کفار کے تعاقب میں نکلنا اور صدق دل سے جہاد کرنا یا کافروں کا غزوہ اُحد کے بعد یہ کہہ کر جانا کہ اگلے سال بدر کے میدان میں لڑائی ہو گی اور مسلمانوں کا اگلے سال اس وعدہ کے مطابق نکلنا،
وعدہ کو سچ کر دکھانا تھا،
اس لیے اس کے نتیجہ میں بعد کی فتوحات حاصل ہوئیں اور یہاں بدر سے مراد بدر الموعد ہے،
جو بدر ثانی ہے،
جس کے لیے کافر دھمکی دے کر گئے تھے،
لیکن آنے کی جراءت نہ کر سکے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 5934